سلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سنئیر افسران کے ہمراہ شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا اور مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر کام کا جائزہ لیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پرسیکرٹریٹ تا بری امام مارگلہ روڈ کے تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے ہدایت کی کہ مارگلہ روڈ کے اس پورشن کے اطراف گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس کو ڈویلپ کرکے پھول لگائے جائیں اور روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکریٹریٹ تا بری امام تک بنائی گئی مارگلہ روڈ پر لین مارکنگ کے ساتھ ساتھ جدید اور خوبصورت لائٹس بھی نصب کی جائیں. مزید برآں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ شاہراہِ دستور کی بیوٹیفکیشن سمیت اپ لفٹنگ کا کام کیا جائے. انہوں نے ہدایت کی کہ شاہراہ دستور پر مستقل بنیادوں پر آرائشی لائٹس کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مستقل لائٹس کی تنصیب سے کرایہ کی مد میں اخراجات پر مکمل قابو پایا جائے گا اور مستقل بنیادوں پر لائٹس نصب کرنے سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ سی ڈی اے کے اثاثہ جات میں بھی اضافہ ہوگا. چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ سرینا انٹرچینج منصوبے کے مکمل شدہ حصوں پر مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں. انہوں نے ہدایت کی کہ سرینا انٹرچینج منصوبے میں سہروردی انڈر پاس اور اس سے منسلک سلپ روڈز کی فنشنگ مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھولا جائے.چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سری نگر ہائی وے کے دونوں انڈر پاسز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے اطراف بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ |
|