سرائے عالمگیر‘ تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ متع | ||||
11-1-2025 | ||||
سرائے عالمگیر (نامہ نگار) سرائے عالمگیر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دکانوں کے آگے اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی تھڑے‘ ریڑھیاں ختم کرائی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی فاروق اعظم گوندل کی قیادت میں تحصیلدار کامران مشتاق باجوہ‘ چیف آفیسر قیصر امین وڑائچ‘ میونسپل آفیسر چوہدری ثاقب الرحمٰن‘ انکروچمنٹ انسپکٹر چوہدری طلعت حسین نے کارروائی میں حصہ لیا۔ حکام نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔ |