آر ڈی اےاجلاس، مختلف ڈائریکٹوریٹ کی کارک | ||||
11-1-2025 | ||||
راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں ریکوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ نے کی ۔ اس موقع پر ہر ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے بریفنگ دی اور کارکردگی کو آگے بڑھانے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں تمام محکموں میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانےکے عزم کااظہارکیاگیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آر ڈی اے کے آپریشنز کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے بہت جلد مزیدٹھوس اقدامات کئے جائیں گے |