سلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سمیت سنئیر متعلقہ افسران کے ہمراہ مری روڈ کا دورہ کیا. اس موقع پر ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مری روڈ پر سری نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس تعمیر کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے مری اور کشمیر سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی. انہوں نے ہدایت کی کہ مری روڈ پر سری نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس کو سرینا انٹرچینج منصوبے سے منسلک کیا جائے،انہیں بتایا گیا کہ مری روڈ پر سری نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے سائل ٹیسٹ کا کام شروع کردیا گیا ہ، مری روڈ پر سری نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی سمیت ڈیزائننگ اور پلاننگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے اسلام آباد میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے، مری روڈ پر سری نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس کا ڈیزائین جلد پیش کیا جائے۔ |
|