لاہور(کامرس رپورٹر) انجینئرز ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لاہور کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ملک شہباز کھوکھر نے کی محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو محمد شاہد زبیر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس عام میں ممبران نے بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کیا اور 9نکاتی ایجنڈے کو بڑی دلچسپی سے منظور کرایا۔ اجلاس عام میں دوبارہ گنتی کروانے کی اپوزیشن کی طرف سے صدر سوسائٹی ملک شہباز کھوکھر نے دوبارہ گنتی کروائی جس پر ممبران نے بھرپور طریقے سے صدر سوسائٹی کے فیصلے کو سراہا اور حمایت پر بھرپور ووٹنگ کی۔ ممبران سوسائٹی نے مشترکہ طور پر ملک شہباز کھوکھر کو تیسری دفعہ صدر کیلئے قرار داد منظور کروائی اور مبران سوسائٹی نے تیسری دفعہ کا صدر ملک شہباز کھوکھر کے نعرے لگائے۔ ملک شہباز کھوکھر نے کہا ممبران کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں اور جلد ہی سوسائٹی میں سوئی گیس مکمل فراہم کر دی جائیگی |
|