CDAنے شکر پڑیاں پر کلچرل کمپلیکس کو بحال کرنے ª
3-1-2025
اسلام آباد( رانا غلام قادر) سی ڈی اے بورڈ نے شکر پڑیاں کے مقام پر عرصہ دراز سے نظر انداز کلچرل کمپلیکس کو بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری 2025 کے بورڈ کے پہلے اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سی ڈی اے بورڈ نےشکر پڑیاں کے مقام پر عرصہ دراز سے نظر انداز کلچرل کمپلیکس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلچرل کمپلیکس کو سٹیٹ آف دی آرٹ ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔کلچرل کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ کلچرل ہال بھی بنایا جائے گا۔کلچرل کمپلیکس میں قومی و بین الاقوامی ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں آرٹس اینڈ کرافٹ ویلج سائٹ کو مکمل طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے میں ریٹ رننگ کنٹریکٹ کی مد میں ادائیگیاں تھرڈ پارٹی ویلڈیشن سے مشروط ہونگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی سب ڈویژن (ذیلی تقسیم) کے چارجز بڑھانے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک لیا جائے ۔اس ضمن میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی شنوائی دینے اور عوامی آراء کے بعد سب ڈویژن کے ریٹس میں اضافہ کیا جائے.سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں اسلام آباد میں موبائل ٹاورز/ بی ٹی ایس ٹاورز کے قوانین کو دور جدید کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ بی ٹی ایس ٹاورز سے متعلقہ ایسے قوانین بنائے جائیں جو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرسکے۔ اجلاس نے سی ڈی اے کی ایکوائر کردہ اراضی کے ٹوپو گرافک سروے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیادوں پر حاصل کرنے کی منظوری بھی دی ۔ واضح رہے ٹوپو گرافک سروے کا مقصد سی ڈی اے کی حصول شدہ اراضی پر مختلف سکمیوں کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔