لاہور(کامرس رپورٹر)ازمیر ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس ہلڑ بازی کی نذرہوگیا۔ 29دسمبر بروز اتوار اجلاس کا آغازتلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔سیکرٹری نے جونہی تقریر شروع کی اپوزیشن ممبران کی جانب سے ہلڑ بازی شروع کردی گئی انہوں نے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور سیکرٹری سے مائیک چھیننے کی کوشش کی۔ ڈپٹی رجسٹرار کی مداخلت پر اجلاس کو آگے بڑھایا گیا لیکن جیسے ہی سیکرٹری فنانس بجٹ پیش کرنے سٹیج پر آئے چند شرپسند ممبرپھر ہلڑ بازی کرنے لگے اور فنانس سیکرٹری کو دھکے دینے لگے جس پر سیکرٹری سوسائٹی نے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو کی موجودگی میں اجلاس کی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ |
|