قومی شاہراہ کراچی۔لاہور۔پشاور (N-5)کی بحالی ا
30-12-2024
ejang BACK قومی شاہراہ کراچی۔لاہور۔پشاور (N-5)کی بحالی اور از سر نو تعمیر کا فیصلہ 30 دسمبر ، 2024FacebookTwitterWhatsapp اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک بھر میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، مرمت اور بحالی کے کئی منصوبوں پر عمل پیرا ہے، جن سے ملک کی معاشی، معاشرتی،زرعی اور صنعتی ترقی وابستہ ہے۔ وزارت مواصلات اور اس کے ذیلی ادارے این ایچ اے نے ملک کی سب سے بڑی قومی شاہراہ کراچی۔لاہور۔پشاور (N-5)کی بحالی اور از سر نو تعمیر کی تجویر تیار کی ہے،جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مالی معاونت کیلئے حکومت پاکستان نے درخواست کی ہے۔اس منصوبے میں روڈ سیفٹی امور میں جامع بہتری لانے پر خصوصی توجہ مبذول ہوگی۔ابتدائی مرحلہ میں این ایچ اے کے پی اینڈ سی سیکشن نے مشاورتی خدمات کے حصول کیلئے کمپنی کے انتخاب کے حوالہ سے اظہار دلچسپی کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔تمام امور بحالی اور از سر نو تعمیر فریم ورک کے تحت عمل میں لائے جائیں گے۔ مشاورتی عمل کی تکمیل کیلئے کمپنیاں کنسورشیم کی صورت یا خود مختار کنسلٹینٹس اپنی انفرادی صورت میں اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اظہار دلچسپی دستاویزی شکل میں پی اینڈسی سیکشن میں 7 جنوری 2025 دن 12 بجے تک جمع کرایا جا سکتا ہے اور اظہار دلچسپی کے ٹینڈر ز کو اُسی دن ساڑھے بارہ بجے دن کھولا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسی مناسبت سے کئی ایک تعمیراتی منصوبوں کو عالمی معیار کے مطابق بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔