معاشی سرگرمیوں کیلئے ہاسنگ سیکٹر پر خصوصی &#
23-12-2024
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کیلئے ہاسنگ سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کنسٹرکشن اور ایس ایم ایز سیکٹر پر خصوصی توجہ دے کیونکہ سابقہ حکومتی اقدامات سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہورہا ہے ٹیکس دینے والوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ بیس لاکھ گھروں کی کمی ہے جس میں سالانہ دس لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے اس لئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کنسٹرکشن سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائیاور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کیلئے تاجروں و سرمایہ کاروں کو خصوصی ریلیف فراہم کرے۔