نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے فراڈ کرنیوالے ملزم | ||||
23-12-2024 | ||||
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)زمین کی فروخت میں اراضی سینٹر کے ملازمین سے مل کرنجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے فراڈ کرکے ساڑھے چارکروڑ روپے ہتھیانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ روات کو سعید اقبال نے بتایاکہ نجی سوسائٹی میں بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کام کرتا ہوں۔ یہ کہ رقبہ تعدادی 87کنال 12مرلے 238 فٹ موضع بگرہ، راولپنڈی کا سودا مبلغ چار کروڑ پچاس لاکھ روپے میں مالک اراضی چغتہ خان کے ساتھ طے پایا بیانات سے قبل تمام رقم مبلغ چار کروڑ پچاس لاکھ روپے چفتہ خان نے اپنے بیٹوں کے نام وصول کئے |