راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے راولپنڈی کے اہم مقامات پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کردی ۔ سی او ڈی چوک ،فوجی فاؤنڈیشن ،لیاقت باغ ،راجہ بازار ،چاندنی چوک ،مین کمرشل مارکیٹ ،علی چوہان چوک ،راول روڈ ،کمیٹی چوک، ایوب پارک ،جناع پارک ،چکلالہ ریلوے سٹیشن ،گلزار قائد ،فیض آباد میٹرو سٹیشن ،پیر ودھائی منڈی موڑ سٹاپ،صدر بینک روڈ ،قاسم مارکیٹ ،22نمبر ،بکرا منڈی چوک ،کچہری چوک ، ملٹری چیک پوسٹ ، ،ٹینچ بھاٹہ،چکری روڈ پر کلوزسرکٹ سرکٹ ٹی وی کیمرے لگادئیے گئے ہیں جب کہ دیگر اہم مقامات پر ان کی تنصیب کاکام جاری ہے۔پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راولپنڈی کا ہیڈ آفس جناح پارک کے سامنے سی پی او آفس سے متصل قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہٹریفک ای چالان یکم جنوری 2025 سے شروع ہونے کاامکان ہے۔
|
|