ہوٹل کیخلاف بلڈنگ بائی لاز خلاف ورزی پر کار&#
19-12-2024
اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے اسلام آ باد کے معروف فائیو سٹار ہوٹل کے خلاف بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور قابل اعتراض عمارتی حصہ کو سر بمہر کردیا۔ سی ڈی اے کا موقف ہے کہ ہوٹل کے مالک نے کمپلیشن سرٹیفیکیٹحاصل کئے بغیر عمارت میں کام شروع کیا جو بائی لاز کی خلاف ورزی ہے۔بیسمنٹکو سٹو ریج اور ایچ وی اے سی سسٹم کیلئے استعمال کیا جا ر ہا ہےجس کی اجازت نہیں ہے۔ عقبی جانب غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔ غیر قانو نی مارکی قائم کی گئی ہے۔ سولہ کروڑروپے کے واجبات ادا نہیںکئے گئے