ہاؤسنگ سوسائٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ 
18-12-2024
گوجرخان(نمائندہ جنگ) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں جاری تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سہہ پہر کو ایک تعمیراتی پراجیکٹ کے سلسلے میں تقریب جیسے ہی شروع ہوئی، مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے اسٹیج و پنڈال کی طرف حملہ آور ہوئے۔ حملہ اوروں نے پنڈال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ فائرنگ سے 35 سالہ عبد الرحمٰن ولد رفاقت زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا