بئی ( سبط عارف ) دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک فراہم کردہ آخری مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی قانونی حیثیت کو درست کرائیں ۔اماراتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مہلت کے اختتام کے بعد سخت مانیٹرنگ کی جائیں گی اور رہائشی ویزا نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔31 دسمبر 2024 کے غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن ہوگا،دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ مہلت ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی استحکام کو فروغ دینا اور ایک محفوظ ماحول قائم کرنا ہے جہاں قوانین کی پاسداری ہو “انھوں نے کہا کہ امیگریشن حکام تمام خلاف ورزی کرنے والوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنی رہائشی ویزے کو درست کریں تاکہ وہ محفوظ اور مستحکم معاشرے کی تعمیر میں حصہ دار بن سکیں۔دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل صلاح القمزی نے خبردار کیا کہ مہلت کے اختتام کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ انھوں نے اپیل کی کہ متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی رہائشی فوری اقدامات کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
|
|