مری میں شدید بارش میں بھی غیر قانونی تعمیرا&#
20-4-2024
مری (سید نوید کاظمی سے)مری میں شدید بارش طوفان میں بھی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف اپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا حال روڈ ۔کشمیر پوانٹ ۔جھیکا گلی میں کئی تعمیرات اور سٹریکچرز ایڈ منسٹریٹر مری قاسم اعجاز کی سربراہی میں ٹی ایم اے ڈیمالشنگ اسٹاف ہیوی مشنری اور افرادی قوت کے ساتھ جاری رہا کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود رہی ۔ اہلیان مری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مری شہر میں بحری جہاز نما دیو ہیکل تعمیرات کے خلاف اپریشن کرنے سے گریز کر رہی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ان غیر قانونی تعمیرات کو ہر طریقہ سے روکنے کی کوشش کی لیکن اخری حل ان کو مسمار ہی کرنا تھا۔