واہ کینٹ بورڈ کی غیرقانونی کمرشل استعمال پ | ||||
20-4-2024 | ||||
راولپنڈی (جنگ نیوز) واہ کنٹونمنٹ بورڈ نے نان کمرشل جائیدادوں میں کمرشل کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 70دکانیں اور کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے ۔ سی ای اوماریہ جبیں اور ایڈیشنل سی ای او غلام صابربسراء کی ہدایت پرعملہ نے گزشتہ روز جائیدادوں کے غیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف آپریشن کیا اور تقریباً چھ درجن جائیدادیں سربمہر کر دیں ۔ واہ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق جائیدادوں کے غیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ |