راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے ) کچہری چوک وائڈننگ پراجیکٹ میں نو اضافی ٹریفک لائنیں شامل ہوں گی۔کچہری چوک کا ٹریفک کاؤنٹ ایک لاکھ93ہزار7سو77 گاڑیاں فی دن ہےجس میں سے صرف 14ہزار 2 سو48گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے گزر تی ہیں۔ راشد منہاس روڈ اور جہلم روڈ کراسنگ بند ہوجائے گی۔راشد منہاس روڈ سے تمام ٹریفک بائیں طرف مڑ کر مشتاق بیگ چوک سے صدر اور روات کی طرف جایا کرےگی۔اس مقصد کیلئے دو اضافی ٹریفک لائنیں شامل کی جائیں گی۔اسی طرح روات سے آنے والی ٹریفک راشد منہاس روڈ کی طرف جانے کیلئے افتخار جنجوعہ روڈ سے یو ٹرن لے کر واپس آیا کرے گی جس کیلئے مزید دو اضافی ٹریفک لائنیں شامل ہوں گی۔مشتاق بیگ چوک سے کمشنر آفس تک بھی ایک اضافی ٹریفک لائن شامل کی جائے گی۔مشاق بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چوک سے پہلے کچہری کے سامنے دو اضافی لائنیں شامل کی جائیں گی۔جبکہ روات کی طرف والی ٹریفک کیلئے دو لائنیں جناح پارک کے سامنے شامل کی جائیں گی ۔ منصوبہ کیلئے جو اراضی لی جارہی اس میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کی14اعشاریہ 685کنال اراضی،آرمی کوارٹرز کی10اعشاریہ 205،ضلع کچہری کی7اعشاریہ278کنال اراضی بھی شامل ہے |
|