والٹن ریلوے کراسنگ پر فلائی اوورکے 23 گرڈرز 3 ž
19-4-2024
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، اپنے شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے مطابق، سی بی ڈی پنجاب والٹن ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور پر 3 دنوں میں تمام 23 گرڈرز رایم ایس سی وال پر رکھ دئیے جائینگے۔ اتھارٹی 120گررڈرز پہلے سے ہی فلائی اوور پر رکھ چکی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے فلائی اوور کو مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی کام مزید تیز کر دیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب مسلسل 3 دن تک آدھی رات سے صبح 6 بجے تک تعمیراتی سرگرمیاں کرے گا۔ یہ فیصلہ سی بی ڈی پنجاب کو فلائی اوور کے سب سے پیچیدہ حصے، والٹن ریلوے کراسنگ پر کام کرنے لئے کیا گیا ہے۔، تاکہ روزانہ مسافروں کی ٹریفک اور ٹرین کے شیڈول میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ اتھارٹی رات کے اوقات میں بھی، پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پوری سی بی ڈی پنجاب ٹیم کی لگن خطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور ٹرانسپورٹیشن کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔