لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت واسا ہیڈ افس میں اجلاس میں ”چیف منسٹر لاہور ری ویمپنگ پلان“ کی تکمیل کے لئے 30 جون کی ڈیڈلائن مقرر کرنے اور محکمہ بلدیات پنجاب کا بطور تعمیراتی ایجنسی اختیار بلدیہ عظمیٰ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے کہاکہ ری ویمپنگ پلان کے تحت بلدیہ عظمیٰ لاہور کی 188 اور واسا کی 207 سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔ پی سی ون 10 روز میں مکمل کرلیا جائے اور ایک ماہ کے اندر سکیموں کی ٹینڈرنگ ہوگی ۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کا ایک ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔کمشنرنے ہدایت کی کہ ری ویمپنگ پلان کے دوران شجرکاری اور اینٹی سموگ اقدامات کا خاص خیال رکھا جائے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نے واسا کے دفاتر کا دورہ کیا۔
|
|