اولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) اس وقت راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ جبکہ 72انڈر پراسس ہیں۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کے دوران 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129درخواستیں ایف آئی اے سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گئیں۔کمشنر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کیلئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویری فائی کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے غیر قانونی ہونے کی صورت میں ایکشن سوسائٹی کے مالکان کے خلاف لیا جائے گا۔کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ڈی ا ےاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وہ افسران جو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ تھے ان کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے |
|