میٹرو فیڈر روٹس پر بسوں کو چلانے کا کام کھٹا&
8-4-2024
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) میٹرو فیڈر روٹس پر بسوں کو چلانے کا کام کھٹائی کا شکار ہوگیا ۔دوسری طرف سواں سے ریلوے اسٹیشن روٹ کو توسیع دیتے ہوئے گوجر خان تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاحال فیڈرروٹس کیلئے بسوں کی خریداری میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سے منسلک کرنے کیلئے چھ فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں چلانے کا کا اعلان کیا گیا تھا۔ چھ روٹس میں سواں سے ریلوے سٹیشن،اسلام آباد ایکسپریس وے سے ریلوے اسٹیشن،ڈھوک کشمیریاں سے گنجمنڈی تک،ڈھوک کشمیریاں سے ٹی بی ہسپتال، پیر ودھائی سے کشمیر روڈ اور فیض آباد سے کھنہ پل تک کے روٹس شامل تھے۔ بسوں کے لیے چوہڑ ڈپو اور صدر ڈپو کو بطور سٹینڈ استعمال کیا جانا ہے۔