راولپنڈی(ساجد چوہدری)راولپنڈی کے شہری علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کو مزید نیچے گرنے سے بچانے کیلئے ٹیوب ویلوں پر انحصار کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس فیصلے پر عملدرآمد سے بجلی پر خرچ ہونے والی ایک بڑی رقم کو بھی بچایا جاسکے گا ، ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈریم پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی کے شہری ایریاز سے 25ٹیوب ویلوں بند ہونگے ، ان پچیس ٹیوب ویلوں کے متبادل راولپنڈی شہر کو راول ڈیم سے مزید پانچ ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جائیگا ، جس پر تقریباً دس ارب روپے لاگت آئیگی ، 36انچ قطر کی پائپ لائن بھی بحال کی جائیگی،ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر میں اس وقت 480ٹیوب ویل ہیں ، اس منصوبے پر جلد کام شروع ہونے کی توقع ہے۔
|
|