متروکہ وقف املاک کی سوا آٹھ کروڑ کی اراضی و&
5-4-2024
سلام آباد (ایوب ناصر ) عدالت عظمیٰ کے ازخود نوٹس پر ایف آئی اے نے متروکہ وقف املاک کی سوا آٹھ کروڑ مالیت کی اراضی واگزار کروا دی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل خان نیازی کی ہدایت پر اے ڈی شاہد پرویز نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک محمد یاسر کے ساتھ مل کرمقامی پولیس اور انتظامیہ کے تعاون سے جائیدادوں کی واپسی کے لیے آپریشن شروع کیا اور غیر قانونی قابضین سے حسن ابدال میں 18 ایکڑ 4 کنال اور 16 مرلہ کی کل زمین بازیافت ہوئی جس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 81.930 ملین بتائی جاتی ہے، اراضی واگزار رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی گئی ہے