اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ سینی ٹیشن میں گھوسٹ ملازمین کے خاتمہ کیلئے اہم قدم اٹھایاگیاہے اور ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر ممبر انوائرمنٹ (ماحولیات) کی جانب سے سینی ٹیشن ونگ میں کام کرنے والے افسران و ملازمین بالخصوص فلیڈ میں کام کرنے والے ورکرز کی حاضری کو یقینی بنانے اور ادارے کی بہترین سروس ڈیلیوری کے لئے جے ایس بینک نے جمعرات کے روز سی ایس آر کی بنیاد پر بائیو میٹرک ڈیوائسز فراہم کیں تاکہ سینی ٹیشن ونگ کے نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جاسکے۔افسران و ملازمین کی جانب سے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن کے اس احسن اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
|
|