کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کا تجاوزات کیž
4-4-2024
پشاور ( وقائع نگار) صوبائی حکومت کی ہدایات پر پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیاہے جس پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے قصہ خوانی بازار میں تجاوزات کے خلاف آ پریشن کیا جس میں دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑ ی سامان ضبط کرلیا اس موقع پرانتظامیہ نے دکانداروں کوتنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں او ردکانوں کے آگے تجاوزات قائم نہ کریں قصہ خوانی میںصوبائی حکومت کی طرف سے پشاور اپ لفٹ پروگرام فیزٹو کے تحت قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیاگیا ہے