غیرقانونی ہاوسنگ سکیم،بغیر این او سی سیور
4-4-2024
ملتان (سٹاف رپورٹر) غیر قانونی ہاوسنگ کالونی مالکان نے واسا سے این او سی لئے بغیر سیوریج کے پائپ مین لائن میں ڈال دیئے ، واسا ملتان کو کنکشن فیس اور دیگر فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تحقیقات کا مطالبہ ،بتایا گیا ہے کہ 17کسی پر کئ ایکڑپر غیر قانونی ہاوسنگ کالونی بنائی گئی ہے، غیر قانونی ہاوسنگ مالکان نے واسا کی مین سیوریج لائن میں کنکشن کرنے کیلئے واسا ملتان سے این او سی نہیں لیا ، سرکل انچارج محمد یوسف نے زبانی منظوری دیکر سیوریج کا پائپ، واسا کی مرکزی لائن سے منسلک کروا دی