ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام گرین وژن فیوچراور ستھرا پنجاب مہم کے تحت شجرکاری کمشنر ملتان ڈویژن نے پودے لگائے ناردرن بائی پاس تا ماڈل ٹاؤن چوک پر پانچ سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس اور چوکوں پر بھرپور شجرکاری کر رہے ہیں۔سڑکوں کے اطراف اور گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔پی ایچ اے ملتان،محکمہ جنگلات اور دیگر اداروں کو بھرپور شجرکاری کا ٹاسک دے دیا ہے شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے پُر عزم ہیں۔سیداں والا بائی پاس تا سہو چوک بھرپور شجرکاری کی جا رہی ہے اُنھوں نے مزید کہا کہ تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کو شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہیے۔
|
|