سلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے میں سرمایہ کاری کرنے والے سینکڑوں شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفرز اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود روک دی گئیں جبکہ گزشتہ ہفتے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست پر پیش ہوکر بیان دیا کہ پلاٹ مالکان کو این ڈی سیز (ٹرانسفر کا اجازت نامہ) آج ہی جاری ہونگی جو ایک ہفتے بعد بھی جاری نہیں کی جا سکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت اور ڈی جی لینڈ عنبر گیلانی نے گزشتہ تین ماہ سے تین سال میں ہونیوالے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ٹرانسفر اس بنیاد پر روک رکھی ہے کہ ایف آئی اے سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کیخلاف انکوائری کررہا ہے۔متاثرہ افسراد کا مؤقف ہے کہ تمام ٹرانسفرز کو روکنا بلاجواز ہے۔ |
|