غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی ،متعدž
29-3-2024
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی غیر منظور شدہ تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں پر متعدد بلڈنگز کو سیل کردیا ،غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرتے ہوئے ناردرن با ئی پاس روڈ واپڈا ٹاؤن میں نز ہت کے ملکیتی پلاٹ نمبر 266-D اورایم اےجناح روڈ پر پنجاب سمال انڈسٹریز کالونی میں زاہد کے ملکیتی پلاٹ نمبر 212-C کو سیل کر دیا ۔جبکہ ناردرن با ئی پاس روڈنزد فیض عام چوک پر واقع نصیر علی کی ملکیتی رائل انٹرنیشنل سکول کے نام سے غیر قانونی بلڈنگ کو سربمہر کردیا گیا۔