اولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت راولپنڈی شہر میں 3800 کیمرے لگائے جارہے ہیں۔ تجاوزات اور اسکی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام کی نشاندہی بھی فوری طور پر ہوسکے گی۔ٹریفک جام کے مسئلے کی سب سے بڑی وجہ تجاوزات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور روڈ پر ایک نجی سکول اور ہسپتال کو اپنی علیحدہ پارکنگ فعال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات نے راولپنڈی شہر کے معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے اس لئے اس میں مزید کوئی نرمی یا دیر نہیں کی جاسکتی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی پر عملدرآمد کے لئے سزا کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں جرمانہ کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور یکم جنوری سے اب تک مختلف خلاف ورزیوں کی مد میں 140694 چالان کئے جا چکے ہیں۔
|
|