ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر مریم خان نے شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی فوکس ہے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے کے منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے، ایکسین ہائی ویز غلام نبی نے بتایا کہ نادر آباد فلائی اوور فیز 1 کی 3.4 بلین رویے کی سکیم تکمیل کے مراحل میں ہے۔200 ملین روپے کے فنڈز کے دستیاب ہوتے ہی سکیم 31 مئی تک مکمل فعال کر لی جائے گی ۔50 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر نواب پور روڈ 31 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔2 ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر 21 کلومیٹر متی تل روڈ کا 10.1 کلومیٹر فیز 1 مکمل ہوچکا ہے۔9.10 کلومیٹر سڑک فیز 2 کا کام 650 ملین روپے فنڈز کی دستیابی پر فوری مکمل کرلیا جائے گا۔ ایک ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے چک ار ایس فلائی اوور مکمل، پاکستان ریلویز کو پیسوں کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بتایا کہ قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن میں دمدمہ، نگار خانہ، لائبریری، لنگر خانہ کی بحالی بھی شامل ہیں قلعہ کہنہ سے سرکاری محکموں کو میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منتقل کیا جائے گا۔کمشنر مریم خان نے نشتر ون، چلڈرن ہسپتال ، نشترٹو اورمدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ |
|