راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے، اپنے نامہ نگار سے ) این اے 53کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ان سڑکوں میں چکری تا جوڑیاں‘ چکری اڈہ براستہ بلاول ہرنیہ والا‘ چکری تا ڈھڈمبر‘ ڈھڈمبر تا نیلہ دلہا روڈ‘ چک بیلی خان بائی پاس روڈ‘ محمودہ اڈہ تا بلال مسجد اور کالی بن خانقاہ روڈ‘ جرار کیمپ تا کچی جوڑیاں روڈ‘ ہرکہ تا بسالی روڈ سمیت دیگر سڑکیں شامل ہیں جن کی لمبائی 115 کلومیٹر جبکہ تخمینہ 860ملین روپے لگایا گیا ہے۔ادھر ایم این اے قمر اسلام اور ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کی حکام سے میٹنگز کے بعد طے پایا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام بجٹ سے قبل شروع ہو جائیگا۔
|
|