سلام آ باد (رانا غلام قادر )چیئر مین سی ڈی اےو چیف کمشنر اسلام آ باد کے اہم عہدے کیلئے لابنگ شروع ہوگئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق اس عہدہ کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور سابق سیکر ٹری مواصلا ت پنجاب سہیل اشرف کے نام زیر غور ہیں ۔ دو نوں افسران وزیر داخلہ سید محسن نقوی کے با عتماد افسروں میںشمار کئے جاتے ہیں۔ دونوں پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ20 کے افسر ہیں۔ سہیل اشرف کو گزشتہ ماہ ہی ڈیپوٹیشن پرپا کستان کر کٹ بورڈ میںتعینات کیا گیا تھا جس کے چیئر مین وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں۔ اس وقت کیپٹن (ر)انوار الحق چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر کے عہدے پرفائز ہیں جن کی تقرری نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑنے کی تھی۔ در یں اثنا ء وفاقی سیکرٹری داخلہ آ فتاب اکبر درانی مدت ملازمت مکمل کرکے 27مارچ کو ر یٹائر ہو جا ئیں گےان کی جگہ آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیکر ٹری داخلہ تعینات کرنے کی تجویز ہے۔
|
|