سلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے سیکٹر I-8 میں نئے فٹ پاتھ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس پر 14 ملین روپےلاگت آئے گی۔اس ضمن میں موصول ہونے والی بولیوں کی سکروٹنی کے بعد جلد ہی فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فٹ پاتھ جو خستہ حال ہیں انکا مرمتی کام جلد مکمل کرکے انکو فعال بنایا جائے، جہاں جہاں نئے فٹ پاتھ بنانے کی ضرورت ہے وہاں تعمیر کیا جائے۔ |
|