سرجانی میں سرکاری اراضی وا گزار، 60 باؤنڈری | ||||
15-3-2024 | ||||
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی نےسرجانی ٹاؤن سیکٹر 13/7 میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اراضی و گزار کرالی ،محکمہ انسداد و تجاوزات نے تقریباً 60 باؤنڈری والز، 70 کے قریب کچے پکے مکانات، 4 اسٹیٹ ایجنسی، غیر قانونی دفاتر سمیت متعدد تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا ،حکام نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ |