اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں صوبوں اور سپیشل ایریاز کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 86ارب 34کروڑ 71 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں جن میں سے40ارب 42کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران صوبوں اور سپیشل ایریاز کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کھرب 69ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 86 ارب 34 کروڑ 71 لاکھ روپے جاری جبکہ 40ارب 42کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ |
|