اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)و فاقی سیکریٹری ہا ؤسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی ہے کہ سیکٹر جی چودہ کے مرکز کے انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کے کام کو جلد مکمل کیا جا ئے اور متاثرین کے مکانوں کو گر اکر قبضہ واگزار کر ایا جا ئے ۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روزجی چودہ مرکز کے دوہ کے دوران دی۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور چیف انجینئرامتیاز الحق خٹک نے پروجیکٹس کے انفراسٹرکچرکے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر ایڈمن فیض عمر سیا ل بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ سیکر ٹری ہا ؤسنگ نے سیکٹر ایف /14ایف 15کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔
|
|