جی سکس اور ایچ نائن میں رمضان بازار لگانے کا
7-3-2024
سلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)رمضان المبارک میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی سستے داموں ترسیل یقینی بنانے کے لئے اتوار بازار جی سکس اور ایچ نائن میں رمضان المبارک لگیں گے۔ بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن نے کہا کہ جی سکس اور ایچ نائن اتوار بازاروں کو سستے رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔