نالہ لئی پراجیکٹ کیلئے تجاویز طلب‘ رنگ روڈ ک&
4-3-2024
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی انتظامیہ کو ایک بار پھر نالہ لئی پراجیکٹ یاد آ گیا‘ نئے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے نالہ لئی پراجیکٹ کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ ادہر راولپنڈی رنگ روڈ کی مدت تعمیر اور لاگت معمہ بنتی جارہی ہے۔ تاخیرہونے سے منصوبہ کی لاگت میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔ لینڈ ایکوزیشن اور معاوضوں کی ادائیگی کا عمل بھی تاحال مکمل نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور سابق کمشنرلیاقت چٹھہ نے 14اگست کو منصوبہ کے افتتاح کی نوید سنائی جبکہ تاحال اس کا نظر ثانی شدہ پی سی ون تقریباً44ارب روپے منظور نہیں ہوا۔موجودہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رنگ روڈ کی تکمیل دسمبر میں ہونے کا اعلان کیا جبکہ موجودہ کمشنر کے مطابق 30نومبر تک تعمیر کا کام مکمل کیا جائے۔ادہر اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نالہ لئی کے اردگرد تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور نالہ لئی کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائے