راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پیرودھائی بس سٹینڈ کا دورہ کیا اورجنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن اور اڈے کے داخلی اور خارجی راستوں کو کھلا کرنے ، مرد و خواتین کی انتظار گاہ، واش رومز اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کے داخلی اور خارجی راستوں اور اوپن ایریا کی تعمیر و مرمت پر 11 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ کے ایریاز میں موجود گاڑیوں کی ورکشاپ کی دکانوں پر ایک سائز کے سائن بورڈ آویزاں کئے جائیں گے۔ جنرل بس سٹینڈ پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی۔
|
|