اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نےاسلام آباد میں نجی شعبے کی شراکت سے ہاؤسنگ سکیم ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ اراضی کہا ں ہے ؟ اس حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ ہاؤسنگ سکیم کری انکلیو ہاؤسنگ پراجیکٹ کے نام سے موضع کری میں 10 ہزار کنال اراضی پر ڈویلپ کی جائے گی جو سی ڈی اے کی ملکیت ہے۔
Advertisement: 0:39
Unibots.com
"جنگ کے مطابق " سی ڈی اے اربوں روپے مالیت کے اس ہاؤسنگ پراجیکٹ کو نجی فرم کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے ڈویلپ کرنا چاہتا ہے جس کیلئے نجی شعبہ کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز سے 2 ہفتوں کے اندر آفرز(Expressionn of Interest) طلب کر لی گئی ہیں سی ڈی اے پلاٹ شیئرنگ کرے گا، نجی شعبہ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا یہ پہلا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہوگا ۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر انفرادی حیثیت میں بھی پیشکش جمع کرا سکتا ہے اور کنسوشیم بنا کر جوائنٹ وینچر بھی کرسکتا ہے۔ وہ 10 ہزار کنال اراضی پر ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ڈویلپ کرنے کا تجربہ اور اہلیت رکھتا ہو۔ ٹاؤن پلاننگ اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کو سی ڈی اے ریگولیشنز کے مطابق تیار کرنا بھی فرم ہی کی ذمہ داری ہوگی۔ |
|