اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے شعبہ روڈز نے سری نگر ہائی وے اسلام آ باد پر پیدل چلنے والے شہر یوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کراسنگ کی سہولت دینے کیلئے تیسرے پل کی تعمیر مکمل کرلی اور اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ یہ کراسنگ برج سیکٹر جی سیون فور میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے تعمیر کیا گیا ہے جہاں میٹرو بس کا اسٹاپ ہے۔ پل کے دوسری جانب گار ڈن ایونیو ،شکر پڑیاں اور پا کستان مانومنٹ ہے۔ اس پل سے نہ صرف میٹرو بس کے مسافروں بلکہ شکر پڑیاں اور پا کستان ما نو منٹ جانے والے سیاحوں کو سری نگر ہائی وے عبور کرنے میںمدد ملے گی ۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے بھی اس میںایک ٹریک ہے۔یہ تینوں پل ڈپٹی ڈائریکٹر لطف اللہ وٹو کی نگرانی میں چار ماہ میں مکمل کئے گئے ہیں اور ان پر 24کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ انہیںسر کاری ادارے ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا نے تعمیر کیا ہے۔ دوسرے دو پل اس سے قبل سر ی نگر ہا ئی وے پر ہی تعمیر کئے گئے تھے۔ ایک پل اسلامک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی کے سامنے ہے جو سیکٹر جی ٹین اور ایچ ٹین کو ملاتا ہے۔ دوسرانسٹیو نیو رسٹی کے سامنے ہے جو سیکٹر جی بارہ کو ایچ بارہ سے ملاتا ہے۔ |
|