اولپنڈی (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پیرودھائی موڑ سے کچہری چوک تک سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ر کھ دیااس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوریڈور اہل راولپنڈی کیلئے تحفہ ہےمنصوبے کے تحت 3 انڈر پاسز اور دو پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنائے جائینگے،7.6 کلو میٹر طویل سگنل فری کوریڈور میگا منصوبے پر 8.2 ارب روپے لاگت آئیگی، راولپنڈی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کررہے ہیں قاسم مارکیٹ پر سنگل بیرل، جی پی او چوک اور پی سی چوک پر ڈبل بیرل انڈر پاسز بنائینگے، اصغر مال روڈ کی تعمیر و توسیع بھی ہو گی جس پر تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہےروڈ کی مری روڈ سے چونگی نمبر 4 تک تعمیر نو کی جا رہی ہے، پوری کوشش ہے کہ اصغر مال روڈ کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے،سڑک کے اطراف آبادی کی سیورئج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائیگا، لنک روڈز کی مرمت و بحالی سے شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے، وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دونوں منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نےراولپنڈی میٹرو بس کے سسکتھ روڈ سٹیشن،جمخانہ اور علامہ اقبال ای لائبریری کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سٹیشن کی مرمت اور تزئین و آرائش کی گئی ،9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں سٹیشن کو نقصان پہنچا تھا،وزیر اعلیٰ نے میٹروسٹیشن کا دورہ کیا،ٹکٹ کائونٹر پر موجود عملے سے گفتگو کی اور میٹرو سٹیشن کی بحالی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سٹیشن سے روزانہ 10 ہزار شہری میٹرو بس سروس استعمال کرتے ہیں 100 ملین روپے سے مرمت او رتزئین و آرائش کرکے سٹیشن کو مسافروں کیلئے دوبارہ کھولا گیا ہے، سٹیشن پر الیکٹرک کنٹرول پینلز، مین پاور سپلائی، نئی لائٹس اور پنکھے لگائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی جمخانہ میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور سنوکر کھیلی، محسن نقوی نے تعمیراتی معیار اور سہولتوں کی تعریف کی اور کہا تعمیر میں حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ،جمخانہ میں کھیلوں کے تمام کورٹس کے علاوہ لائبریری اور ریسٹورنٹ کی سہولت بھی موجود ہے، وزیر اعلیٰ نے اپ گریڈڈ علامہ اقبال ای لائبریری لیاقت باغ کا بھی دورہ کیا، طلبہ سے گفتگو کی اورسہولتوں کے بارے میں پوچھا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں آپ محنت سے پڑھائی کریں، لائبریری میں کمپیوٹر کیساتھ ساتھ نیٹ کی سہولت موجود ہے،ای سسٹم کے ذریعے طلبہ جدید علوم سے آراستہ ہوسکیں گے مقابلوں کے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کے بیٹھنے کیلئے الگ جگہ مختص کی گئی ہے لائبریری میں 50 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں جن میں سے 800 کتب مقابلے کے امتحانات کیلئے ہیں، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری صنعت، کمشنر راولپنڈی، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
|
|