منصوبہ بندی کے تحت غیرقانونی آبادیاں بنا
31-1-2024
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کے علاقوں میں قبضے اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، درخواست کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نسیم الغنی نے انکشاف کیا کہ ملیر کے علاقوں میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت غیر قانونی آبادیاں بننے دی گئیں ، سارا غیرقانونی کام سیاسی پشت پناہی سے ہوتا ہے اور کچی آبادی کے نام پر سند دے دی جاتی ہے، حال ہی میں ایک آبادی میں کے الیکٹرک کو کنڈا لگانے کی اجازت دی گئی صرف الیکشن کی وجہ سے ، عدالت نے استفسار کیا کہ سرکاری وکیل بتائیں کیا مختار کار اب بھی کراچی میں سند جاری کررہے ہیں اور کب آخری سند جاری کی گئی عدالت نے مختار کاروں کی جانب سے جاری سند سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔