غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، ڈی سی 
31-1-2024
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی سے متعلق ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی کو آپریشن کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، اعظم بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی سے متعلق ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔