سی بی ڈی کااجلاس،والٹن کراسنگ فلائی اوور ک
29-1-2024
لاہور(خبرنگار) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوورز کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ سی ای او عمران امین کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ عمران امین نے منصوبہ پر تعمیراتی سر گرمیوں کو مزید تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔، جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ فلائی اوور ٹو کی دونوں پئیرز اور ابٹمٹنٹس کے لیے سٹیل فکسنگ کے ساتھ کیپس کی کنکریٹ پورنگ مکمل کر لئی گئی ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال ا، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور دیگر اہم شخصیات شامل تھے۔سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورز، جو سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ کو آپس میں لنک کریگا اور گلبرگ مین بلیوارڈ سے والٹن روڈ تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کریگا۔