کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔جمعرات کو ڈالر کی قدر گزشتہ روز کے مقابلے میں بغیر کسی تبدیلی کے 279.67 روپے پر بند ہوئی تھی۔چند ماہ قبل 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیش نظر ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی آئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جولائی 2023 میں پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کچھ مستحکم ہونا شروع ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبارکا مثبت آغازہوا ہے۔ |
|