لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پی آئی سی کا اچانک دورہ کیا۔ جیل روڈ سے ایمبولینسز و مریضوں کی گاڑیوں کے داخلے کیلئے تمام گیٹس مکمل ہوگئے۔ جیل روڈ گیٹس کی تکمیل سے پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک ری ویمپنگ کا اہم ترین ہدف حاصل ہوگا۔ پی آئی سی ایمرجنسی تک گاڑیوں کے داخلے، پارکنگ و اخراج کیلئے علیحدہ علیحدہ راستے ہونگے۔ کمشنر لاہور نے پی آئی سی سرائے مہمان خانہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے ختم ہونے سے قبل مہمان خانہ مکمل ہوگا۔کمشنر لاہور کی گزشتہ ہدایات پر تمام سیکشنز میں لیبر کو دگنا کردیا گیا ہے تاکہ ہدف کو ڈیڈلائن کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔ کمشنر لاہور نے جیل روڈ فرنٹ پر نئی تعمیر ہونیوالی ڈائیگناسٹک و ٹیسٹ لیب کیلئے آلات کی فوری دستیابی کیلئے پی آئی سی انتظامیہ کو ہدایت کردی۔ |
|