راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے دادوچھا ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن کے سلسلے میں زمین کی قیمت کی منظوری دیدی ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس میں دادوچھا ڈیم کےلئے زمین کی ایکوزیشن کیلئے 3ارب37کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ سٹرکچرز،درختوں،لازمی ایکوزیشن 15فیصد چارجز، پہلے سے ایکوائر اراضی کے مالکان کو اضافی ادائیگی کی ایڈجسٹمنٹ اور دیگر معاملات الگ سے طے ہوں گے۔ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی راولپنڈی کی منظوری سے تخمینہ بنا کر بورڈ آف ریونیو کو بھجوایا گیا تھاجسے منظور کرلیا گیا ۔راولپنڈی اور کلر سیداں کے چودہ موضع جات میں ڈیم کیلئے14ہزار 154کنال اراضی ایکوائر ہوگی۔ذرائع کے مطابق تاخیر کے باعث6492 ملین میں مکمل ہونے والا ڈیم اب قوم کو15بلین روپے میں پڑے گا۔ |
|