ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر جتوئی پولیس نے 5 سالہ بچہ زین کو عدالت کے روبرو پیش کردیااور آگاہ کیا کہ یہ بچہ ناچاقی کے بعدسےاپنے والد کی تحویل میں تھا۔پیٹیشنر کے وکیل نے بتایا کہ2 بیٹیاں ماہ نور اور ثنا بی بی پہلے ہی پیٹیشنر کے پاس ہیں ۔جو اپنے بھائی سے بے حد پیار کرتی ہیں اور اس کے بغیر بے چین رہتی ہیں ۔ اس پر فاضل عدالت نے خاتون کو آپس میں صلح کرنے اور بچوں کے مستقبل سے نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تو خاتون نے کہا کہ وہ گھر جاکر صلح کرلے گی مگر بیٹا اس کے حوالے کیا جائےجس پر عدالت نے حبس بے جا کی درخواست خارج کردی۔دریں اثنا ہائی کورٹ نے محکمہ صحت راجن پور کے ریٹائرڈ ڈسپنسر محمد نعیم کی رٹ درخواست پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر راجنپور کو 25 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ پیٹیشنر کے وکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل بارھویں سکیل مین ترقی پا چکاہے۔مگر محکمہ اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ اس کے واجبات اور پنشن 9 ویں سکیل کی تنخواہ کے مطابق ادا کرنے پر بضد ہیں جبکہ اس سلسلے میں عدالت عالیہ کے مختلف فیصلوں کی نظیر موجود ہے۔فاضل عدالت نے بغیر منظوری عام خاص باغ کے بالمقابل4 منزلہ کمرشل پلازہ کی تعمیر رکوانے کیلئے شہری سیف الرحمان کی درخواست پر عدالت عالیہ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔
|
|